ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدالت نے مایا کوڈنانی سے پوچھا کیا امت شاہ گواہی دیں گے ؟ عدالت کی طرف سے چار دنوں کی مہلت

عدالت نے مایا کوڈنانی سے پوچھا کیا امت شاہ گواہی دیں گے ؟ عدالت کی طرف سے چار دنوں کی مہلت

Tue, 05 Sep 2017 21:42:17    S.O. News Service

احمد آباد،5ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق بی جے پی وزیر مایا کوڈنانی نے ایس ائی ٹی کی خصوصی عدالت کو یہ بتانے کیلئے کچھ دنوں کی مہلت مانگی کہ پارٹی صدر امت شاہ ان کے حق میں گواہی دینے کیلئے حاضر ہوں گے یانہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں شاہ کاوہ پتہ نہیں مل رہاہے جہاں عدالت انہیں سمن بھیج سکتی ہے۔عدالت نے پہلے مایا کی وہ درخواست قبول کی تھی جس میں انہوں نے اپنے دفاع میں شاہ کی گواہی دینے کے لئے سمن بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔مایا نے یہ کہتے ہوئے کچھ دنوں کی مہلت مانگی ہے کہ اسے شاہ کاپتہ نہیں مل رہا ہے جہاں عدالت انہیں سمن بھیج سکتی ہے۔ایس آئی آئی کے خصوصی جج پی بی دیسائی نے مایا کو 4دن کی مہلت دی اور 8ستمبر کو مقدمہ کی اگلی سماعت متعین کی۔عدالت نے گزشتہ ہفتے مایا سے پوچھا تھا کہ آیا شاہ اس کے گواہ کے طور پر موجود ہوں گے؟ کیونکہ وہ دفاع کے آخری گواہ ہیں، جن سے پوچھ تاچھ ہونا ابھی باقی ہے۔
 


Share: